آج پہلی کوشش ہے پہلا بلاگ لکھنے کی ۔ ویسے تو میں اچھی لکھاری نہیں ہوں مگر میں نے تو فى الحال صرف لکھنا شروع کرنا ہے تو کیا فرق پڑتا ہے کہ کیسا لکھا ہے۔
اب لکھنے بیٹھی ہوںلکھوں تو کیا لکھوں؟ کچھ سمجھ میں نہیں آرہا
آج کے دن کے بارے میں لکھتی ہوں۔ ویسے تو آج يوم پاکستان تھا مگر چونکہ میں اب لڑکپن اور نوجوانی کے دور سے گزر کر بڑھاپے کی دہلیز پہ ہوں تو بس سمجھ لیجیئے کہ میرا دن کیسا گزرا ہوگا۔ جذبات سے عاری نہیں ہوں۔ وطن سے محبت تو فطری جذبہ ہے مگر میں نے روایتی انداز سے یہ دن نہیں منایا۔ بس صبح ملک کی سلامتی اور ترقی کی دعائیں کرکے گھر کے کام نبٹائے ـ
دن میں باربار یه خیال بھی آتا رہا کہ آج کے دن کے لحاظ سے میں نے آج ہی لکھنے کی کوشش کرنی ہے اور پھر روزانه کچھ نہ کچھ تحریر کرتے رہنا ہے انشاء اللہ چاہیے کچھ بھی ہو۔ اگر آجبھی آغاز نہ کر سکی تو شاید میں کبھی بھی روزی روٹی کمانے کی تگ و دو سے باہر نہ نکل پاؤں گی۔
ابھی رات کے دس بج رہے ہیں اور مجھے اب نیند کی خماری سی ہونے لگی ہے میرے خیال سے آج کے لیے اتنی تحریر کافی ہوگی۔
شب بخیر قارئین .