اج میرے باس نہیں ہے مجھے ایک نیا پروجیکٹ دیا جو کہ چھ مہینے پہ محیط ہوگا. پہلے تو میری ٹریننگ ہوگی اور ٹریننگ میں مجھے سکھایا جائے گا کہ کیسے نوجوان بچیوں کو آن لائن کمانے کے مختلف طریقوں کو سکھانا ہے؟
ویسے تو میں اس پروجیکٹ کو لے کر بہت پرجوش ہوں اور مجھے لگ رہا ہے کہ میں بچیوں کی بہت اچھے سے کاؤنسلنگ کر سکوں گی ـ انہیں بتاؤں گی کہ انہیں کون سا کریئر منتخب کرنا چاہیے جس میں وہ بہت کامیاب ہوں گی اور بہت جلد اپنے پاؤں پہ کھڑی ہو کر کما سکیں گی.
ایسے بہت سے غریب بچوں کی مدد بھی ہو جائے گی اور وہ بہت جلد کم عمری میں ہی کمانے کے قابل ہو جائے گی کیونکہ اج کل کے زمانے میں میرے خیال سے بہت سب سے زیادہ مسائل پیسہ کمانے کے حوالے سے ہیں کیونکہ بہت زیادہ مہنگائی ہے اور ہر بندے کو یہیں پریشانی ہے کہ پیسہ کیسے کمایا جائے. خرچے بہت زیادہ ہیں اور ایک انسان کے لیے جو اکیلا کفیل ہو اکیلا پورے خاندان کی کفالت کرتا ہو اس کے لیے چار یا پانچ لوگوں کے کنبے کو پالنا بہت مشکل کام ہے جو میرے خیال سے اج کل کے مہنگائی کے دور میں اور خاص کر پاکستان میں ناممکن ہے
.